شیخ رشید

آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہواہے کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، قوم نے واپسی کرنی ہے’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہواہے کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، قوم نے اس رقم کی واپسی کرنی ہے ،20سے زیادہ مرتبہ لیے قرض پرقوم نے سود اداکرنا ہے لیکن وزرائاشادیانے بجارہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پانی کاریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کاریلہ سڑکوں پرآئے گا،کروڑوں افرادکی بقاء کی جنگ میں سیاست دان ابھی بھی دست وگریباں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ستمبرستمگرہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔انہوںنے کہا کہ سفیدپوش ہی نہیںصاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انہیں اپنی مقبولیت کاپتہ چل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں