اسلام آبا د(گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان صاحب! اسسٹنٹ کمشنر نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے طور پر مجھے جیل بھیجا، ہتھکڑی سمیت 14 روز کے ریمانڈ پرجیل بھیجاگیا، اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے،اب ایک ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کی دلیل کہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمجھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمجھنے کی کیا منطق ہے جناب کی، ماشا اللہ۔یاد رہے کہ خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ان کے خیال میں زیبا چوہدری جوڈیشل مجسٹریٹ نہیں ایگزیکٹو مجسٹریٹ ہیں۔