انضمام الحق

پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی بہت زیادہ دبائو میں تھے اور پر اعتماد نظر نہیں آرہے تھے، انضمام الحق

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی بہت زیادہ دبائو میں تھے اور پر اعتماد نظر نہیں آرہے تھے۔ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی سیٹ ہو گیا تھا اور سیٹ بلے باز کو آئوٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ویرات کوہلی سیٹ ہونے کے بعد بھی پراعتماد نظر نہیں آرہا تھا۔انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک آل رائونڈر کی ضرورت ہے، ٹی ٹوئنٹی میں کپتان کے پاس 6 بولرز ہونے چاہیے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو 4 اور 5 نمبر پر دو بیٹرز چاہیے، ان نمبرز کے بعد قومی ٹیم میں شاہد آفریدی اور رزاق جیسا ایک آل رائونڈر ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں