پاکستان

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان (کل) کھیلا جائیگا

دبئی (گلف آن لائن)ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ (کل)دو ستمبر جمعہ کو کھیلا جائیگا،قومی قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔قومی ٹیم کے شیڈول کے مطابق رات میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کا بتایاگیا ، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوا،ٹیم نے 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ نسیم کے متبادل کے طور پر حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں