حماس

خلیل العواودہ کی کامیابی فلسطینی اسیران کے عزم واستقلال کا ثبوت

غزہ (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صہیونی جیلر کے خلاف اپنی خالی آنتوں سے جنگ لڑنے والے بہادر قیدی خلیل العواودہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ العواودہ کی کامیابی صہیونی جیلرووں کے خلاف جاری لڑائیوں میں قیدیوں کی کامیابیوں کے ریکارڈ میں شامل ہے۔ .قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ کامیابیاں ہمارے بہادر قیدیوں کے ٹھوس ارادے کی تصدیق کرتی ہیں اور صہیونی قیدیوں کی تمام تر بربریت اور تکبر ہمارے بہادر قیدیوں کے عزم کوتوڑنے میں ناکام رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نام نہاد جیل خانہ جات اتھارٹی کی پالیسیوں کے خلاف اسیروں کی قومی تحریک کی طرف سے چھیڑی جانے والی ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے جس کی ایک شکل یہ ہوگی کہ ایک ہزار قیدی کھلی بھوک ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کا مسئلہ مزاحمت کی ترجیحات میں سرفہرست رہے گا جو ان پر عائد پابندیوں کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اعلان کیا ہے کہ زیر حراست خلیل عواودہ نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ العواودہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی اسے اکتوبر میں رہا کردیا جائے گا جس کے بعد اس نے کئی ماہ سے جاری بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں