ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اب بھی پریشان ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم لال سنگھ چڈھا کوتقریبا 1بلین بھارتی روپے کا بھاری نقصان ہوا۔ عامر خان کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ عامر خان نے فلم کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے بطور اداکار اس فلم کیلئے اپنی فیس معاف کردی ہے۔
ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اگر عامر خان اپنی اداکاری کی فیس وصول کرتے ہیں تو فلم بنانے والے پروڈکشن ہائوس کو تقریبا 1بلین بھارتی روپے کا نقصان ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ عامر خان نے اس نقصان کو خود پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد فلم پروڈیوسر کو معمولی نقصان ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اداکار نے فلم کو اپنے 4سال دیئے لیکن اس سے ایک پیسہ نہیں کمایا اور فلم کی ناکامی کی پوری ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔