وزیراعظم

قوم شہدا اور غازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتی ہے ،وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے شہدا اور غازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کیخلاف مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،آج ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اسی جذبہ کی ضرورت ہے۔

منگل کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر اپنی جغرافیائی سالمیت کے خلاف کے خلاف بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے۔

قوم کااتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کے رشتے کوتوڑنے کاارادہ کرنے والا پاکستان کادوست نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں