چینی صدر

چینی صدر کی جانب سے برازیل کی آزادی کی 200ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر جیر بولسونارو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا جس میں برازیل کی آزادی کی 200ویں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ برازیل مغربی نصف کرہ کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے، آزاد اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل، صدر بولسونارو اور میں نے 14ویں برکس رہنماؤں کی ملاقات میں شرکت کی، جس میں ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے برکس تعاون کو فروغ دیا گیا اور عالمی امن اور ترقی کے لیے خدمات سرانجام دی گئی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین برازیل تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور عملی تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ میں چین برازیل تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک اور عوام کے فائدے کے لیے چین برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے صدر بولسونارو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں