احسن خان

سماجی کاموں میں فنکاروں کی بڑھتی دلچسپی ان میں انسانیت کی دلیل ہے،احسن خان

کراچی(گلف آن لائن)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ سماجی کاموں میں فنکاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی ان میں انسانیت کی دلیل ہے،میں ذاتی طور پر ملک اور بیرون ممالک میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہا ہوں جس کا صلہ اللہ نے تو دیناہی ہے مگر برطانیہ کی جانب سے بھی ان کاموں پر حوصلہ افزائی ہوچکی ہے کئی بار ایوارڈز و اعزازات مل چکے ہیں جس کارب سے شکرگذارہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملک میں آئے سیلاب زدگان کی امداد کے کاموں کاجائزہ لینے کیلئے الخدمت کے مرکزی کیمپ کے دورے کے بعد خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن کراچی کی عوام کے لئے ہی نہیں ملک بھر کے درد مند لوگوں کے لئے کام کررہے ہیں۔ ہم فنکار ہونے کے ناطے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کام کرنے والے ہرفرد کے ساتھ ہیں ۔ شوبز کی مصروفیات کے باوجود ضرورت مندوں کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ کررہے ہیں۔ بہت جلدہم اس قدرتی آفات سے نکل جائیں گے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختوخواہ دیگر علاقے کے ہر متاثرین کے لئے فنکار سرگرم عمل ہیں ،ان کی بحالی میں حکومت اور سماجی اداروں کے ساتھ ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں