کراچی (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حوالے سے معنی خیز ٹوئٹ میں کہاہے کہ قوم ”آخری گیند کی طرح آج ”آخری جلسے کیلئے بھی تیار رہے۔وفاقی وزیر شیری رحمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران بچاؤ تحریک میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج آئندہ مرحلے کا اعلان کرے گی، قوم “آخری گیند کی طرح آج “آخری جلسے کیلیے بھی تیار رہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں گالم گلوچ اور الزام تراشیوں میں تیزی آئے گی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان غلط فہمی میں ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں۔