وزیراعظم شہباز شریف

سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں کو موثر بنایا جائے’ شہباز شریف

لاہور( گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کے لیے نظام مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ اور اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال اور سیلاب زدگان کے لئے امداددی کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن سردار ایاز صادق،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال,وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، چیئرمین این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد خصوصی اقدامات کرنے اورصوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لییجامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں