لاہور( گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تنائو اور کھچا ئوبحران پیدا کرے گا،عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ،مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایل سی نہیں کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔
سندھ میں غذائی قحط ہوگی،گندم،کپاس اورگنا کی فصل نہیں رہی،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، ایسے حالات میں صرف الیکشن ہی حل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے،معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی،لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔سیلاب نیپیپلز پارٹی کی سیاست دفن کردی ہے،نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا،عمران کونااہل کرنا،مائنس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں،عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔