تہران (گلف آن لائن )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی وزارت خزانہ کے اس دوبارہ لیے گئے ایکشن کی مذمت کی ہے جس کے تحت ایران کی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں لگائی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی ترجمان نے کہا کہ جس طرح فوری طور پر البانیہ کی حکومت کے الزام پر کارروائی کی گئی ہے اس سے لگتا ہے یہ ڈیزائن کسی اور کا نہیں امریکہ کا اپنا تھا۔ ترجمان نے امریکہ پر الزام لگا ہے کہ ‘امریکہ دہشت گرد گروپ کی حمایت کرتا ہے جو خود کو مجاہدین خلق کہتے ہیں اور البانیہ اس گروپ کی میزبانی کرتا ہے۔
‘واضح رہے البانیہ نے 2013 میں اتفاق کیا تھا کہ وہ مجاہدین خلق کو امریکی اور اقوام متحدہ کی درخواست پر عراق سے اپنے ہاں آنے کی اجازت دے گا اور انہیں بلقانی ریاست میں سالہا سال کے لیے آباد کرے گا۔ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جرائم پیشہ گروہ امریکی آلہ کار کے طور پر ایران کے خلاف کام کرتا ہے۔’ واضح رہے مجاہدین خلق نے 1979 میں آیت اللہ خمینی کے انقلاب کی حمایت کی تھی۔ لیکن جلد ہی یہ گروپ نئی ایرانی رجیم کے خلاف کھڑا ہو گیا کہ اسے بھی تبدیل کرے۔’ بعد ازاں ایران عراق جنگ کے دوران یہ مجاہدین خلق صدام کے ساتھ کھڑے ہوئے۔