مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دے دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیدیا ۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں ،عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے ،وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیںجو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے ،قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خودپسنداناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین اس وقت سیلاب کی تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی قوم اور میڈیا توجہ مرکوز رکھے ،یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے،یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں