شیخ رشید

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا بس اعلان ہونا باقی ہے : شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہاہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا بس اعلان ہونا باقی ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، عوام کاچولہا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر آئیں گے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، عمران خان کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعے کی تائید کرتے ہیں؟

اس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ یہ بات چھوڑ دیں،تمام کیسز کی ایف آئی آر ایک ہی قسم کی ہیں، میں تو اس واقعے کے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا، جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے حسب معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں، اب میں ایک دن فیصل آباد، ایک دن اٹک، ایک دن لاہور اور ایک دن تھانہ کوہسار جائوں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہیگا، چیف جسٹس نے پہلے بھی اچھا فیصلہ دیا تھا لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں