پڈن عیدن (گلف آن لائن)وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپ اور ڈاون ٹریک پر بہت پانی ہے، ٹریک کی بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔پڈعیدن کے قریب پانی میں ڈوبے ریلوے ٹریک کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پانی کے باعث زیادہ مسافر ٹرینوں کا خطرہ نہیں مول سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین چلانے کے لئے سینئر افسران کی مشاورت سے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںبعد ازاں انہوں نے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، محکمہ آبپاشی اور ریلوے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔