جاوید لطیف

عمران کا فتنہ چل نکلا تو خونریزی ہوگی’جاوید لطیف

لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران کا فتنہ چل نکلا تو خونریزی ہوگی، وہ اداروں کو للکار رہا ہے، ادارے نوٹس لیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، اقتدار کیلئے اس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا۔عمران خان پہلا سیاستدان ہے جو دین کواستعمال کر رہا ہے، پاکستان کے عوام کو مذہب سے دور لے جانا چاہتا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کو دین سے دور سیکولر لبرل ازم کی طرف لے جا رہا ہے، کیا ہم نے اس دن کے لیے قربانیاں دیں تھیں۔

انہوںنے کہا کہ میری گزارش ہے کہ شریعت کورٹ عمران خان کی غیر اسلامی باتوں کا نوٹس لے، اسلام کی اساس اور تشخص پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور جید علما ء اس سارے معاملے کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں