اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے ۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس آگیا ،وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا،وزیر اعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا ،وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ،
موسم کی خرابی کی وجہ سے حکام نے وزیراعظم کو واپس اسلام آباد لیجانے کا فیصلہ کیا وزیراعظم نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کیا ،وزیر اعظم نے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متلعق تازہ ترین معلومات حاصل کیں ۔