کاروں

ملک میں کاروں کی پیداواراورفروخت میں پہلے دوماہ میں بالترتیب 36.22 اور99.23 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(گلف آن لائن):ملک میں کاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 36.22 فیصد اور99.23 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی تااگست ملک میں 24,019 یونٹس کاروں کی پیداوار اور19,358 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 36.22 فیصد اور99.23 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 32,720 یونٹس کاروں کی پیداوار اور38,568 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست 2022 میں ملک میں 9,602 یونٹس کاروں کی پیداواراور8,980 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں بالترتیب 81.13 فیصد اور99.32 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 17,393 یونٹس کاروں کی پیداوار اور17,899 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادووشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے 11,758 یونٹس کاروں کی پیداوار اور10,148 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے13,578 یونٹس کاروں کی پیداوار اور14,512 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جولائی سےاگست 2022 تک ملک میں 1000 سی سی کے 4,184 یونٹس کاروں کی پیداوار اور1,719 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی کے 9,105 یونٹس کاروں کی پیداوار اور10,868 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 8,077 یونٹس کاروں کی پیداوار اور7,491 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی 10,037یونٹس کاروں کی پیداوار اور13,188 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں