پاکستان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئٹنی میچ کراچی میں 20ستمبر کو کھیلا جائیگا اسی طرح تیسرا اور چوتھا میچ بھی بالترتیب 23اور 25ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائیگا اور تمام میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچوں میچ 28ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا ۔شیڈول کے مطابق چھٹا میچ 30ستمبر اور ساتوں میچ 2اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں