فرحان اختر

فرحان اختر بھی شبانہ اعظمی کیڈانس کے دیوانے نکلے

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے زندگی کی 72بہاریں دیکھ لیں ،سالگرہ کے موقع پر ان کے سوتیلے بیٹے فرحان اختر نے ان کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔فرحان اختر نے اپنی انسٹا سٹوری پر شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب سے ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب سے میں نے فلم پرورش دیکھی ہے تب سے آپ کے ڈانس کا دیوانہ ہوں اور اس لمحے کی قدر کرتا ہوں جب بالآخر ہمیں ایک ساتھ ڈانس کرنے کا موقع ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں