مسرت چیمہ

قوم حقیقی آزاد ی کی جدوجہد میں عملی طور پر شامل ہونے کیلئے بیتاب ہے’ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کی حقیقی آزاد ی کی جدوجہد میں عملی طور پر شامل ہونے کیلئے بیتاب ہے ، عمران خان کی جانب سے تحریک کے اعلان سے چند کلو میٹر پر حکومت کرنے والوںکے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو چکا ہے ،عوام سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کو گرا لیا جائے تو ڈالر خود بخود گر جائے گا اور معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں گے ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اس لئے یہ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں اوراسی لئے تحریک انصاف اس کا پرزور مطالبہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حقیقی آزادی کی جدوجہد کے سفر کا آغاز کریں گے تو دھمکیاں دینے والے وفاقی وزیر انتشار کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ان کی چند کلو میٹر پر پھیلی حکومت خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں