شی جن پھنگ

چینی صدر کی فصل کی کٹائی کے تہوار بارے کسا نوں کو مبا رکبا د

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) پانچویں “چینی کسانوں کے فصل کی کٹائی کے تہوار” کی آمد پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے ملک بھر میں تمام کسانوں اور زرعی امور سے وابستہ اہلکاروں کو مبارک باد دی ہے ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
فصل کی کٹائی
شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ہم نے شمالی چین میں موسم خزاں میں بارشوں اور سیلاب کے منفی اثرات کو دور کیا، بڑے پیمانے پر موسم سردا میں گندم کی بوائی میں تاخیر کرنے کے منفی اثرات کو دور کیا ، کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال ، جنوبی چین میں گرمیوں اور خشک سالی کی مشکلات کو دور کیا ۔موسم سرما میں فصل کی کٹائی اور چاول کی فصل کی کٹائی میں اضافہ کو عمل میں لایا گیا۔رواں سال اناج کی پیداوار میں اضافہ ہونا متوقع ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی مختلف سطحی کمیٹیوں اور حکومتوں کو “کسان، زراعت اور دیہات” کے امور سے متعلق پالیسی اور اقدامات پر عمل پیرا رہنا چاہیے ، دیہات کی ترقی اورخوشحالی کو آگے بڑھانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں