کیف(گلف آن لائن) یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے۔یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ سے روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو حملے سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرنے کا پابند بنایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف روس پر مالی جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ سزا کے طور پر یو این سلامتی کونسل میں اس کی ویٹو پاور کو بھی ختم کیا جائے۔
صدرزیلنسکی نے ایک خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ہم فوری طور پر روس کے لییسزا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فوج کو مزید متحرک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔روسی صدر نے مزید تین لاکھ فوجیوں کو بھی جنگ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔