خوبرو اداکارہ نیلم منیر

میری نظر میں اللہ کو جان لینے میں بڑی کامیابی ہے ‘ نیلم منیر

لاہور( شوبز ڈیسک)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری نظر میں اللہ کو جان لینے میں بڑی کامیابی ہے ،اس کی رضا میں راضی ہو جانا بڑی کامیابی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا خود کو تلاش نہ کر سکنا بہت بڑی ناکامی ہے ۔ انسان کے اندر جو روح ہے اس کو پہچاننا بہت ضروری ہے ، اس کی پہچان ہونا بہت ضروری ہے جس دن انسان کو وہ گئی تو کوئی آپ کو مات نہیں دے سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں جو کسی کے نیک اور بد ہونے کا فیصلہ کریں ، رب کے حضور کون کتنا عزت والا ہے اس کا ہمیں معلوم نہیں ہے اس لئے ہمیں لوگوں کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ میں تو یہی سمجھ سکی ہوں کہ اللہ کو جان لینے میں بڑی کامیابی ہے ، آپ اپنے اردگردنظر دوڑائیں ، ایک تنکا بھی اٹھا کر دیکھ لیں اور اس کے بنانے والے کا سوچیں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں