سیٹلائٹ لانچ سینٹر

چین نے ٹیسٹ نمبر 14 اور 15 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین نے ٹائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں کوائی جو – ون اے کیرئیر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے اتوار کے روز ٹیسٹ نمبر 14 اور 15 سیٹلائٹ لانچ کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوا اور لانچنگ مشن مکمل ہو گیا۔

تجرباتی سیٹلائٹ نمبر 14 بنیادی طور پر سائنسی تجربات، نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق اور دیگر شعبوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جب کہ تجرباتی سیٹلائٹ نمبر 15 بنیادی طور پر زمین کے رقبے کی پیمائش ،شہری منصوبہ بندی اور آفات سے بچاؤ وتخفیف کے شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ مشن ، کوائی جو – ون اے کیریئر راکٹ کی 18ویں پرواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں