اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ اداروں کے ساتھ مل کر بڑھنا چاہتے ہیں، حکومت سے بات چیت کو تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی نسلوں کی دشمنی نہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کاہ کہ ایونٹ آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کیلئے انتخابات کرانا کوئی مشکل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے فساد کے بغیر الیکشن تک پہنچ جائیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ چیف جسٹس کی یہ بات ٹھیک ہے کہ ایسی پٹیشنز عدالتوں میں نہیں آنی چاہئیں لیکن عدالتوں کو بھی پارلیمنٹ میں جانے کے مشورے نہیں دینے چاہئیں۔