پری زاد

ہم ایوارڈ،ڈرامہ سیریل ”پری زاد ”سال کا بہترین ڈرامہ قرار

لاہور(گلف آن لائن )کینیڈا میں ہونے والے ہم ٹی وی ایوارڈ میں ڈرامہ سیریل ”پری زاد ”کا چرچہ رہا، ڈرامے نے مختلف کیٹگریز میں 9 ایوارڈز جیتے۔”پری زار ”ڈرامہ جو کہ پہلی قسط نشر ہونے کے بعد سے ہی بہت پسند کیا گیا۔ مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر جنہوں نے ڈرامے میں پری زاد کا ہی کردار ادا کیا کو بہترین ایکٹر میل کا ایوارڈ ملا۔ بہترین ڈرامے ،بہترین ایکٹر کا پاپولر کا ایوارڈ ،

سال کے مقبول ترین ڈرامہ ،بہترین ڈرامے کے لکھاری کا ایوارڈ پری زاد کے مصنف ندیم ہاشم ِمعروف ہدایتکار شہزاد کاشمیری نے بہترین ہدایت کار ،اوریجنل سائونڈ ٹریک ایوارڈ بھی اسی ڈرامے ،سپورٹنگ ایکٹر میل کا اعزاز بھی پری زاد کے عدیل افضل جبکہ ڈرامے میں ببلی کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبورعلی کو بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر فار فی میل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں