بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے پریس کانفرنس میں گزشتہ دس سالوں میں چین میں اقتصادی نظام کی اصلاحات کے عمل میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کروایا ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
گزشتہ دس سالوں میں مارکیٹ کے اداروں کے متحرک پن کی موثر طور پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ذاتی کاروباری اداروں کے لیے کاروبار ی ماحول سازگار بنایا گیا۔چھوٹے کاروبار کے حوالے سے معشیت کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مارکیٹ کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔اقتصادی سرگرمیوں میں مارکیٹ کا کردار اہم سے اہم تر ہو رہا ہے اور اس عرصے میں ایک طاقتور اندرونی مارکیٹ بھی وجود میں آگئی ہے۔
بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت کے بڑے اشاریوں میں نئی کامیابیاں مل رہی ہیں۔روزگار ، صنعت ، سرمایہ کاری ، کھپت ، ماحولیاتی تحفظ اور خطوں کی ترقی سمیت مختلف شعبوں کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے والا میکرو کنٹرول نظام بہتر ہورہا ہے۔