لندن (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کے بری ہونے کی ٹی وی پر سنی ۔مریم نواز نے اس حوالے سے ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف ٹی وی ویب سائٹ کے ذریعے خبر سن رہے تھے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری کردیا تھا۔عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا، 7 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔