قومی دن

اسلام آ با د میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی مناسبت سے تقریبات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)عوامی جمہوریہ چین کے 73 ویں قومی دن کے موقع پر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں استقبالیہ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں شریک مقامی شخصیات نے چینی حکومت اور عوام کو چین کے قومی دن کی مبارک باد پیش کی۔ .

 قومی دن
اسلام آباد کی مشہور عمارت پاکستان مونومینٹ کو سرخ روشنیوں سے منور کیا گیا۔

اس موقع پر ایک یادگاری تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر ظفرالدین محمود خطاب کیا اور چین کے قومی دن کی مبارک باد پیش کی۔
اس طرح دبئی کی مشہور کثیر المنزلہ عمارت برج الخلیفہ پر روشنیوں کی مدد سے چین کا قومی پرچم بنایا گیا اور چین کے 73 ویں قومی دن کی مناسبت سے تہنیتی پیغام لکھا گیا۔
مونٹی نیگرو کے پوڈ گوریکا کے ایک مشہور پل کو سرخ روشنیوں سے منور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں