بیجنگ (نمائندہ خصوصی)عالمی ایٹمی توانائی ادارے کا 66 واں اجلاس ویانا میں26سے 30ستمبر تک منعقد ہوا،جس میں امریکہ،برطانیہ اور آسٹریلیا کی جوہری آبدوز تعاون کو ” قانونی حیثیت ” دینے کی سازش ناکام بنائی گئی۔
ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر عالمی تنظیموں کے لیے چینی سفیر وانگ چھون نے بتایا کہ تینوں ممالک نے اس اجلاس میں جوہری آبدوز تعاون کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ترمیم کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم اسے ناکام بنایا گیا۔
وانگ چھون نے زور دیا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے۔چین تینوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ عدم پھیلاؤ کے نظام کے راستے پر واپس آئیں،اور ایٹمی پھیلاؤ کے راستے میں اپنی غلطیوں کو مزید نہ دہرائیں۔