لاہور(نمائندہ خصوصی ) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی،ہمارا ٹیکنیکل پوائنٹ ہے ناجائر ریلیف نہیں مانگ رہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم نواز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما سبطین خان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط جارہا ہے کہ میں نیب آرڈیننس 2022 کے تحت کوئی ریلیف مانگ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیس ختم کردیا تھا پھر دوبارہ انکوائری کرکے ریفرنس بنایا، ہمارا ٹیکنیکل پوائنٹ ہے خدا نخواستہ ناجائر ریلیف نہیں مانگ رہے۔ سبطین خان نے کہا کہ نہ ہماری کوئی ٹی ٹی ہے نہ کوئی کروڑوں روپے آئے، نہ کسی کا نفع ہوا نہ نقصان ہوا، یہ نگران حکومت کا کیس ہے اور سزائیں ہم بگھت رہے ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اس کیس میں نکلے جس میں انہیں ریلیف مل چکا تھا، عمران خان نے خاتون جج کی عدالت میں جار معذرت بھی کی، انہوں نے معافی مانگ کر ٹھیک کیا اسے انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کے احترام میں معافی مانگنے گئے، تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، عدالیہ سمیت تمام ادارے آزاد ہوں تو مجھ آفت بڑھے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آڈیو لیکس کے سوال پر سبطین خان بولے کہ عمران خان نے غلط کی کہا ہے، چیف جسٹس پاکستان، قومی اسمبلی کے اسپیکر کو سائفر دکھایا، عمران خان نے تو کہا کہ اگر لوگ کہتے ہیں کہ میں نے غلط کہا تو اسمبلی میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ عدالت کے باہر سبطین خان سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کھلا پھر رہا ہے؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو مریم کہتی ہیں کہتی پھریں، مریم نواز کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں، جو حق سچ پر کھڑا ہے اس کو ریلیف ملے گا، جس نے غلط کیا ہے اس کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔