لاہو ر(گلف آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ نئے آنے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی،فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ، فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی مشکل فن ہے اور اس کیلئے گھنٹوں ریاضت کر نا پڑتی ہے ۔
میں کسی پر تنقید کی قائل نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ جہاں ضروری سمجھتی ہوں اصلاح کے لئے بتاتی ضرور ہوں، میں نئے آنے والے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں ۔ میر امشورہ ہے کہ اس میدان میں کسی استاد سے ضرورت تربیت لیں اور اس کے ساتھ بھرپور محنت کریں ۔انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ پہلے کی طرح دوبارہ کنسرٹ ہوں تاکہ عوام اپنی فیملیوںسمیت اس میں شریک ہو کر تفریح کے مواقع حاصل کر سکیں ۔