چینی صدر

چینی صدر کی معدنیات کی تلاش کرنے والے کارکنان کی حوصلہ افزائی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان دونگ میں ماہرین ارضیات و دیگر کے نام ایک جوابی خط ارسال کرتے ہوئے معدنیات کی تلاش میں ان کی شاندار خدمات کے حوالے سے پرخلوص خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ معدنی وسائل سماجی و اقتصادی ترقی کی اہم بنیاد ہیں اور معدنیات کی تلاش قومی و عوامی زندگی نیز ملک کی سیکورٹی سے منسلک ہوتی ہے۔

امید ہے کہ تمام کارکنان سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے معدنیات کی تلاش میں مزید اہم کردار ادا کریں گےاور ملک کے توانائی وسائل کی سیکورٹی کے تحفظ کے لیے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں