بابراعظم

میچ جیتنے کیلئے 130 رنز کا ہدف بہت کم تھا، بابراعظم

کرائسٹ چرچ(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں غلطیاں کیں جبکہ میچ جیتنے کیلئے 130رنز بہت کم تھے۔سہ فریقی سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160کے قریب اسکور ہوتا تو میزبان ٹیم کو روک سکتے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچ سلو تھی اور ہم نے اچھی بیٹنگ بھی نہیں کی، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں غلطیوں سے سبق سیکھیں۔واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کیوی ٹیم نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں