لاہور (گلف آن لائن ) یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کوکنگ آئل، گھی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔اس سلسلے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20روپے تک اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 197سے بڑھ کر 217روپے ہو گئی۔450گرام چائے کی قیمت میں 240روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 508روپے سے بڑھ کر 748روپے ہو گئی۔ جبکہ 100 پیک کے ٹی بیگ کی کا پیک 282 روپے تک مہنگا ہوگیا جس کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی گئی۔علاوہ ازیں 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کرکے قیمت 108 سے بڑھا کر 153 روپے کردی گئی۔
ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ مچھر مار لیکوڈ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی ۔یوٹیلٹی اسٹورز پر 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ نوڈلز کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے کا لیکوڈ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔