ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے میں امیتابھ بچن جیسا بن جائوں، جو 80سال کی عمر میں بھی اداکاری کر رہے ہیں۔ ممبئی میں لوکمت مہاراشٹرین ایوارڈ برائے سال 2022حاصل کرنے کے بعد رنویر سنگھ نے ایوارڈ کو اپنے لئے مثالی حیثیت رکھنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے نام کرتے ہوئے،
کہا کہ میری خواہش ہے میں امیتابھ بچن جیسا بن جائوں، جو 80سال کی عمر میں بھی اداکاری کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ نے اس موقع پر امیتابھ بچن کی شخصیت اور فلم انڈسٹری کے لیے ان کام کو سراہا۔