اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سیزن میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 103 افراد متاثر ہوئے، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 724 تک پہنچ گئی۔ دیہی علاقوں میں 60 جبکہ شہری علاقوں سے 43 مریض سامنے آئے۔ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے اب تک دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں سے 2 افراد کی موت واقع ہوئی۔
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 100فراد ڈینگی کا نشانہ بنے، اب تک ڈینگی سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ،ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی ابتک تعداد 3708ہوچکی ہے۔شہر کے تین ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 221ہوگئی ، اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 44مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تین ہسپتالوں کے 404بیڈز پر 221مریض زیر علاج ہیں۔
بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 74مریض داخل ہیں، ہولی فیملی میں 88 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں 59مریض زیر علاج ہیں، ہسپتالوں میں ڈینگی کے پازٹیو مریض 130ہوگئے۔شہر و کینٹ میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی گئی ، کیس رسپانس کے تحت مریضوں کے علاقوں میں فوگنگ سپرے کیا گیا۔