فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سب سے معتبر رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سےفیصل آباد کے نجی ہوٹل میں تین روزہ پراپرٹی سیلزایونٹ کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں شہریوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ایونٹ میں دی ایج مال ، ستارہ آئیکون ٹاور، آرچرڈز ہومز، سوئس ۹۹ ٹاور، ویسٹ کینال ریزیڈنسیز،گالف ویو رومینزہ سمیت دیگرمنصوبے عوام کی دلپیش کئے گئے ۔ ان تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے اور فیصل آباد میں بھی پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے،زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود پرا جیکٹس ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتےہیں-
ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبےاپنی جدید سہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدرمنافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔ کسی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی شائبہ موجود ہوتا ہے
زمین ڈاٹ کام نے فیصل آباد میں دو نئے منصوبے پام سٹی اور آئیڈیل ہومز کے مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب سیلز ایونٹ کے موقع پر ہوئی ۔ ایونٹ کے دوران عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نےزمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔