لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی غیر معمولی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے ، ضمنی انتخابات کے نتائج چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں ملک کو عمران خان جیسا جراتمند اور غیرت مند لیڈر چاہیے،عمران خان نے تن تنہا 13جماعتوں کے اتحاد کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں ۔
اپنے بیان میںمسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم کندھے سے کندھا ملا کر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،ضمنی انتخابات کے نتائج لانگ مارچ سے پہلے ٹریلر تھا اور اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں کامیابی سے ثابت ہو گیا تحریک انصاف وفاق کی علامت جماعت ہے ، چوروں ،لٹیروں کے ٹولے کو عام انتخابات میں بھی اپنے سیاسی جنازے کو کندھا دینا پڑے گا ، جو قوتیں بھی امپورٹڈ ٹولے کو کندھا فراہم کر رہی ہیں انہیں بھی عوام کے تیور دیکھ لینے چاہئیں ۔