اقتصادی منصوبہ بندی

چین کی جانب سے مضبوط اقتصادی منصوبہ بندی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو گئی۔ شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے کانگریس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن پر عمل کرے گا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ چین اب ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کر رہا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی ایک بنیادی کام ہے۔ چین سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی اصلاحات کی سمت پر کاربند رہے گا اور وسائل کی تقسیم میں مارکیٹ کے فیصلہ کن کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لائے گا۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین گھریلو گردش کے ساتھ ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کرے گا کیونکہ گھریلو اور بین الاقوامی دوہری معاشی گردش ایک دوسرے کو فروغ دیتے ہیں.

شی جن پھنگ نے رپورٹ میں نشاندہی کی کہ چین کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل کرے گا ، باہمی طور پر سود مند اور جیت جیت پر مبنی کھلے پن کی حکمت عملی پر مضبوطی سے عمل کرے گا ، چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرنے کا عمل جاری رکھے گا ، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دے گا ، اور تمام ممالک کے عوام کو بہتر ثمرات پہنچائے گا۔ چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کے فروغ کے ساتھ ایک مضبوط تجارتی ملک کی تعمیر کو تیز کرے گا، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، اور متنوع اور مستحکم بین الاقوامی اقتصادی پیٹرن اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں