چین

چین کی انسداد بدعنوانی کی جنگ میں شاندار فتح

بیجنگ (گلف آن لائن)
نئے عہد میں گزشتہ دس سالوں میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے، جس نے اندرون اور بیرون ملک وسیع پیمانے پر توجہ مبذول کروائی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے پریس سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں، سی پی سی کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری اور ریاستی نگران کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیاو پئے نے اس بات پر زور دیا کہ انسداد بدعنوانی جامع ترین خود انقلاب ہے. جب تک بدعنوانی کی جڑ اور عناصر موجود ہیں، بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رک سکتی ہے، اور ہمیں ضرور بدعنوانی کے خلاف طویل جنگ جیتنا ہوگی۔
شیاو پئے کے مطابق سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک انضباطی معائنہ اداروں کی جانب سے 4.648 ملین سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے عہد کے دس سالوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے عوام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے والے مختلف مسائل کو مضبوطی سے دور کیا ہے، اور عوام کے آس پاس موجود ” بدعنوانی ” کو سختی سے دور کیا گیا ہے، اور لوگوں کے احساس اطمینان میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ سی پی سی کا خود انقلاب ہمیشہ آگے بڑھنے کی راہ میں گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں