اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں ،وزیراطلاعات اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔ او آئی سی وزرا اطلاعات کی کانفرنس 21 سے 22 اکتوبر تک استنبول میں منعقد ہورہی ہے،مریم اورنگزیب اوآئی سی کے وزرا اطلاعات کے بارہویں اجلاس میں شرکت کریں گی،
اجلاس میں فیک نیوز، اسلاموفوبیا اور گمراہ کن پراپگنڈے جیسے مسائل پر غور ہوگا ،کانفرنس اسلامی ممالک کی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گمراہ کن پراپگنڈے کے تدارک کی حکمت عملی تیار کرے گی ،اجلاس کے موقع پر وزیراطلاعات دیگر ممالک کے ہم مناصب اور اعلی شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دورے کے دوران ترکیہ کے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر سے ملاقات کریں گی۔