آصف علی زرداری

مادر جمہوریت کی ملک ،قوم اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال اوران کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، آصف زرداری

کراچی(نمائندہ خصوصی)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت کی ملک ،قوم اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے ،ان کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے ،انہوں نے وقت کے طاقتور آمروں اور غاصبوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دی ہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے مادر جمہوریت نے عوامی جدوجہد کی قیادت کی ،

انہوں نے جمہوریت اور عوام کے کیلئے ناقابل برداشت صدمات برداشت کئے۔ آصف زرداری نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم مادر جمہوریت کے خواب کے تعبیر ہے بیگم نصرت بھٹو نے سیاست میں صبر برداشت اور مفاہمت کا درس دیا جو ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں