لاہور(گلف آن لائن)شوبز کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلام کی ترویج اور فلاحی کاموں کے لئے مختص کرنے والی رابی پیرزادہ نے غریب اور مستحق بچوں کیلئے سکول کی دوسری شاخ کھول لی ۔رابی فائونڈیشن کی جانب سے نواحی گائوں چچڑ پنڈ میں سکول قائم کیا گیا ہے جہاں پر بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لئے نہ صرف مفت یونیفام اورکتابیں فراہم کی جائیں گی بلکہ کسی طرح کی فیس بھی نہیں لی جائے گی ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مخلوق کی خدمت کے لئے چنا ۔
اس کے ساتھ ساتھ قرآن کلاس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور جو لوگ قرآن نہیں پڑھ سکے میں انہیں دعوت دیتی ہوں وہ آئیں انہیں قرآن بھی پڑھایا جائے گا۔انہوںنے میری خواہش ہے جب تک زندگی ہے اسی راستے پر چل کر زندگی گزاروں اور مجھے کسی طرح خدا کی ذات کی خوشنودی حاصل ہو جائے۔