شعیب اختر

پاک بھارت میچ، شعیب اختر کی بھی امپائرنگ پر تنقید

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میچ کے دوران امپائر کے نو بال کے فیصلے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ امپائر بھائیو، نو بال تھوڑا دیکھ کر دیا کریں۔پیغام میں شعیب اختر نے امپائرز کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ان کا یہ فیصلہ آج کے لیے توجہ طلب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں