چین کی وزارت خارجہ

چین انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے مزید مثبت کردار کا منتظر ہے، وزارت خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہےکہ چین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فیٹف کی جانب سے پاکستان کو اپنی”گرے لسٹ” سے ہٹانے کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاکستان کو مبارکباد دیتا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رسمی پریس کانفرنس میں وانگ وین بین نے کہا کہ یہ حالیہ پانچ برسوں میں پاکستان کے اپنے سیاسی وعدے کو پورا کرنے،ملک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے فائننسنگ نظام کے خلاف میں بہتر کارگردگی کا نتیجہ ہے اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کے سراہنے کی عکاسی بھی ہے۔ہم انسداد دہشت گردی اور عالمی مالیاتی نظام کے تحفظ میں پاکستان کے مزید مثبت کردار کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں