غائبانہ نماز جنازہ

ارشد شریف کی لاہور میں مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

لاہور/مریدکے( نمائندہ خصوصی)کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی لاہور سمیت مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں حکومتی و سیاسی شخصیات ، صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ ہائوس میں غائبانہ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چوہدری، میاں اسلم اقبال، مشیر برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چوہدری،شہباز گل،حماد اظہر سمیت سیاسی رہنمائوں ، وکلاء ، پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی ۔

تحریک انصاف کے زیر اہتمام جیلانی پارک ریس کورس میں ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں، کارکنوں ، صحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد، تاجروں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ارشد شریف کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں