شرجیل انعام میمن

کشمیر میں بھارتی بربردیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،شرجیل انعام میمن

کراچی (گلف آن لائن) یوم سیاہ کشمیر پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی بربردیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ بھارت اور مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ 75 سال کی سختیوں اور پابندیوں کے باوجود وہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو ختم نہیں کر سکے ۔ آزادی کشمیریوں کی منزل ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا ۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری بھائیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کی اخلاقی ، سفارتی معاونت جاری رکھیں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، صدر آصف علی زرداری نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر بھرپور طریقے سے اٹھایا۔ وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مشن کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں